شہری سے رجسٹری کے عوض 2لاکھ روپے لینے والے راشی محرر کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے شہری سے مکان کی رجسٹری کروانے کے لئے 2لاکھ روپے رشوت لینے والے نشتر ٹاون کے رجسٹر ی محر ر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جا ئے گا معلوم ہوا ہے کہ شہری زاہد نے ڈرایکٹر اینٹی کرپشن طارق محمود کو درخواست دی کہ نشتر ٹاون کے رجسٹری محرر زاہد نے مکان کی رجسٹری کرنے کیلئے 2لاکھ روپے رشوت مانگی اور 2لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کے بعد رجسٹری کی گئی ۔