سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ

فیروزوالا (نامہ نگار) پولیس نے سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ کرنے پر زمان اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون کے قریب زمان کے گھر میں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر زبردست فائرنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔