بچیانہ: بھتیجوں کی فائرنگ سے چچی بیٹے سمیت قتل‘کزن زخمی

بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت) دیوار پرکھڑا ہونے سے منع کرنے پر بھتیجوں کی فائرنگ ‘چچی بیٹے سمیت قتل‘ دوسرا کزن شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 658/9گ ب 9 چک کے رہائشی احمد علی کے بیٹوں رمضان اور عرفان نے اپنے چچا زاد بھائی ندیم اور کریم کو دیوار پر کھڑا ہونے سے منع کیا جس سے وہ طیش میں آگئے اور ندیم اور کریم وغیرہ نے رمضان کے اہلِخانہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 60 سالہ مریم بی بی اور اسکا 40 سالہ بیٹا چار بچوں کا باپ رمضان موقع پر جاںبحق ہو گیا جبکہ 25 سالہ عرفان کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا جہاں ا سے نازک حالت کی وجہ سے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہو گیا۔مقامی پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لیکرضروری کاروائی کے لئے تحصیل ہسپتال جڑانوالہ پہنچا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔