بچوں سے متعلق جرائم، ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے: اشتر اوصاف

لاہور(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصو صی اشتراوصاف علی خان نے کہا ہے کہ بچوں سے متعلق جرائم اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر قانون سازی کی جا رہی ہے۔ وزیر ا عظم کی بھی خواہش ہے کہ بچوں کے حقوق کیلئے قوانین میںبہتری پیدا کی جائے اور اسکے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں بچوں سے متعلق جرائم اور انکے حقوق کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کیلئے بہتر قانون سازی کرکے انصاف کا بول بالا کیا جاسکتا ہے ۔