ایف آئی آر بے بنیاد، 17مارچ کے تصادم سے تعلق نہیں: ملک محمد مصطفی

ایف آئی آر بے بنیاد، 17مارچ کے تصادم سے تعلق نہیں: ملک محمد مصطفی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ملک محمد مصطفی صدر پی سی ایس آئی آر سٹاف سوسائٹی لاہور نے کہا ہے کہ  17مارچ کو سوسائٹی میں زمین کے تنازعہ پر ہونے والے تصادم سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس وقت موقع پر موجود تھے اس لئے ان کا نام ایف آئی آر سے نکالا جائے، انہوں نے اس حوالے سے تفتیشی ٹیم کو مزید بتایا کہ وہ وقوعہ کے وقت سوسائٹی کے مقدمات  کی پیروی کے سلسلے میں وکلاء کے چیمبر میں تھے اور اس حوالے سے الماس سندھو ایڈووکیٹ نے بیان بھی  دے رکھا ہے۔