جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 6 افراد سمیت11 گرفتار
لاہور(خبر نگار) ایف آئی اے نے بلغاریہ‘ فن لینڈ‘ سوئٹزر لینڈ‘ ڈنمارک‘ برطانیہ کے جعلی پاسپورٹوں پر اٹلی جانیوالے 6 افراد اور انہیں ساتھ لیکر جانیوالے افغان شہری محمد ناعم اور اس کی بیٹی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو ’’سہولیات‘‘ مہیا کرنیوالے وکیل سمیت3 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں بھی دو عورتیں اور دو بچیاں شامل ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتائی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن چودھری محمد احمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پاسپورٹ سرکل بشارت شہزاد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور اور چودھری محمد احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز اٹلی جانیوالی پرواز کے مسافروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران چھ غیر ملکی پاسپورٹوں پر شک گزرا تو چودھری محمد احمد نے ملزمان آصف خاں‘ شوکت زمان‘ مسرور‘ مریم پورپال ‘ لیلی بختیاری اور تجلی بختیاری کے پاسپورٹ جعلی ہیں جو انہوں نے 20-20 لاکھ میں خریدے ہیں۔ پاکستان سے ’’بحفاظت ‘‘ سفر کیلئے 10 لاکھ فی کس ایک وکیل سمیت 3 افراد کو ادا کئے ہیں۔ جس پر ایڈووکیٹ نور نعیم خان مراتب علی شاہ ا ور صلاح الدین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پاسپورٹ پر بلجیئم میں رہنے والے افغانی موسیٰ خان نے 20-20 لاکھ میں بنا کر دیئے تھے۔ پی آئی اے کو 40 ہزار یورو تقریباً60 لاکھ روپے جرمانہ ہو