گوجرانوالہ میں تین ڈاکوبنک میں واردات کے دوران مزاحمت پر اسسٹنٹ مینجر اور گارڈ سمیت چار افراد کو زخمی کرکے کیش لے کر فرار ہوگئے

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
گوجرانوالہ میں تین ڈاکوبنک میں واردات کے دوران مزاحمت پر اسسٹنٹ مینجر اور گارڈ سمیت چار افراد کو زخمی کرکے کیش لے کر فرار ہوگئے

گوجرانوالہ کے علاقے کالج رو ڈپر واقع نجی بینک کی برانچ میں تین ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے بنک میں موجود عملے اور صارفین پر اسلحہ تان لیا اور لوٹ مار شروع کردی۔ اس دوران بنک کے گارڈ اور عملے کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ مینجرشعیب، گارڈ فضل، آفس بوائے طاہر اور راہگیر اعجازکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور کیش لوٹنے کے بعدبنک کے باہر سے راہگیر کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اعلی پو لیس افسران مو قع پر پہنچ گئے۔ اسپتال میں زخمی گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جان پر کھیل کر بینک کو لوٹنے سے بچالیا جبکہ سی پی او کا کہنا ہے کہ بینک سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے ہیں