پولیس کا قحبہ خانہ، جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 3 خواتین سمیت 13 افراد گرفتار

فیروزوالہ (نامہ نگار) صدر پولیس نے چھاپہ مار کر قحبہ خانہ اڈہ کی مالکہ سمیت چار ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر اڈہ کی مالکہ رشیداں بی بی سمیت تین عورتیں اور ایک مرد فرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دریں اثناءجی ٹی روڈ پر واقع آبادی میں چھاپہ مار کر نو قمار بازوں نصیر احمد، شیر علی وغیرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔