معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل‘ نامعلوم افراد نے مزدور کو ذبح کردیا

معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل‘ نامعلوم افراد نے مزدور کو ذبح کردیا

لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا، نامعلوم افراد نے مزدور کو ذبح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے فیصل پارک میں سعد کے گھر والوں کا محلے دار کی اعظم کے اہلخانہ سے جھگڑا ہو گیا اعظم اور اس کے ساتھیوں جمیل، خادم اور امین وغیرہ نے سعد پر فائرنگ کر دی جس سے سعد شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دریں ثناءملت پارک کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 30 سالہ مزدور کو تیز دار آلے سے قتل کر دیا۔ وہاڑی کا رہائشی اللہ رکھا کچھ عرصہ سے لاہور میں محنت مزدوری کر رہا تھا گزشتہ روز ملت پارک کے علاقہ میں اس کی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔