لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی

فیروز والہ (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں باپ بیٹے اور 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ملیاں میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کو ویڑے طارق نے دیگر افراد کی مدد سے فائرنگ کرکے چار افراد مشتاق، وقاص، انور دو خواتین کو زخمی کر دیا ایک راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ چوک بھان والا سابقہ عداوت کی بناءپر سردار وغیرہ نے شکیل احمد جبکہ یٰسین وغیرہ نے افتخار احمد کو زخمی کر دیا غازی پور میں اسلم اور آصف وغیرہ نے فائرنگ کرکے مخالف مقصود احمد کو زخمی کر دیا۔ اراضی کے تنازعہ پر نوجوان قیصر نے درانتی کے وار کرکے زمیندار امان اللہ اور اس کے بیٹے عمران کو زخمی کر دیا۔