لاہور ہائیکورٹ: لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر واپڈا سے 6 نومبر تک جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ: لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر واپڈا سے 6 نومبر تک جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 6 نومبر تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے واپڈا سے جواب طلب کر لیا ہے عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر ہونے سے ملکی معیشت تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے اس امر سے بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے درخواست گزار نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ واپڈا کی جانب سے کئی نجی سکیموں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔