فیروز والہ: شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ، مالک گرفتار

فیروز والہ (نامہ نگار) پولیس چوکی عمر کوٹ کے انچارج چودھری انور علی نے دیگر اہلکاروں کی مدد سے ننگل کس والا میں چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی مالک گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر شراب سازی کی بھٹی پکڑ کر اس کے مالک شہباز احمد کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی خادم فرار ہو گیا۔