عدالتی خبریں

عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رائے ونڈ روڈ پر واقع درجنوں دیہاتوں کی اراضی فرد جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی سی او کو معاملہ سات روز کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ ٭۔ احتساب عدالت نے خورد برد کا الزام ثابت ہونے پر رائس ملز کے سی ای او اظہر میاں کو 14 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔ ٭۔ عید کے دنوں میں گرفتار کئے گئے 70 ون ویلروں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔٭۔ وینا ملک کے خلاف اس کے ڈرائیور کی طرف سے دائر کیا گیا تنخواہ کی ادائیگی کا دعویٰ مقامی عدالت نے خارج کر دیا ہے۔ ٭۔ نوانکوٹ کی نورین اپنی 4 ماہ کی بچی کی بازیابی کیلئے عدالت پہنچ گئی ہے۔ ٭۔ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے ماڈل ٹاﺅن کچہری کے بخشی خانے میں ہونے والے قیدیوں کے جھگڑے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے بخشی خانے میں بلیڈ کیسے پہنچے۔ 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ٭۔ مصطفائی جسٹس فوم کے چیئرمین اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ضروریات زندگی کی اشیاءکی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے صوبے بھر میں مجسٹریٹی نظام کو فعال بنائے۔ ٭۔ لاہور ہائیکورٹ نے دجہ دوئم کے 3 سول ججوں کو درجہ ا¶ل کے اختیارات دے دیئے ہیں۔٭۔ مقامی احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب ریفرنس کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ٭۔ مقامی احتساب عدالت نے سابق سینئر صوبائی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ ٭۔ مقامی احتساب عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر چودھری محمد اصغر کے خلاف دائر ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔