سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینئر ایڈووکیٹ خواجہ محمود احمد نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرینڈز لائرز عاصمہ جہانگیر کی قیادت میں گزشتہ 3 سال سے آزاد عدلیہ کی ضمانت دلا کر وکلاءکے مسائل حل کرنے کیلئے جو نتیجہ خیز اقدامات کئے اس کے باعث وکلاءنے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران میاں اسرار الحق کی قیادت میں جاری اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔