سرگودھا اور اوکاڑہ میں شیشہ کیفوں پر عائد پابندی میں توسیع

لاہور (پ ر) پنجاب حکومت نے شیشہ کیفوں کلبوں میں تمباکو نوشی کے صحت پر مضر اثرات کے پیش نظر ضلع سرگودھا کی ریونیو حدود میں شیشہ کیفوں پر عائد پابندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے اسی طرح ضلع اوکاڑہ کی ریونیو حدود میں شیشہ کیفوں پر عائد پابندی میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔