سرکاری افسران نے ”میٹنگ“ کے نام پر دفاتر سے غائب ہونا معمول بنا لیا

لاہور (وقائع نگار) ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی محکموں اور افسروں اہلکاروں کی تعداد میں جوں جوں اضافہ ہو رہا ہے عوام کے مسائل بھی اسی حساب سے بڑھتے جا رہے ہیں ظاہری طور پر اکثر محکموں کی کارکردگی ”زیرو“ نظر آ رہی ہے عوامی مسائل حل کرنے کے نام پر حکومتیں کروڑوں بلکہ اربوں روپے ”اللے تللے“ میں ضائع کر رہی ہیں ہر محکمہ میں افسروں کی مراعات میں دن دوگنی رات چوگنی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ افسروں کی بڑی تعداد میٹنگ کے بہانے دفتروں سے غائب رہتے ہیں۔