سابق اٹارنی جنرل سردار خان کےقتل کے مفرور ملزم روح اللہ کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے کے جرم میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
سابق اٹارنی جنرل سردار خان کےقتل کے مفرور ملزم روح اللہ کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے کے جرم میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کےمطابق سابق اٹارنی جنرل سردار خان کے قتل کے مفرور ملزم روح اللہ کےخلاف تھانہ آئی نائن میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کےمطابق ملزم نے افغانستان سے فون کرکے تفتیشی ٹیم کے ایک رکن افتخار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ ملزم پر الزام ہےکہ اس نے اسلام آباد میں سابق اٹارنی جنرل سردار خان کو قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں فرار ہوگیا تھا۔