ریلوے کی اراضی پر سائیکل سٹینڈ قائم، شادی ہال مالکان نے ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ورکشاپ اور شالامار ٹا¶ن کے علاقہ ویٹ مین روڈ پر غیرقانونی طور پر قائم کئے گئے شادی ہال کے مالکان کی جانب سے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر کے سائیکل سٹینڈ قائم کر لیا گیا اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے احکامات کے برعکس باوجود دوبارہ شالامار ٹا¶ن کے علاقہ میں سرکاری سیلیں توڑ کر شادی کی تقریبات شروع کروا دی ہیں۔