بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد(آن لائن)بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر انٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،مسقط جانےوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے90 کیپسول برآمد کر لئے۔ جمعرات کی صبح بونیر کا رہائشی شاہ زمان اسلام آباد سے مسقط جارہا تھا کہ سامان کی تلاشی لینے والے آلات نے اسکے پیٹ میں مشکوک چیز کی نشاندہی کی جس پر چےکنگ کے دوران اس کے پیٹ سے ہیروئن کے بھرے 90 کیپسول کا پتہ چلا، جس کے بعد ائیر پورٹ پولیس نے اسے حراست میں لیکر کیپسول نکالنے کےلئے ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔