بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والی کمپنی کے مالک کیخلاف ایک اور درخواست دائر

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والی کمپنی کے مالک کیخلاف ایک اور درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک سے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لی ہوئی رقم کی واپسی کے لئے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی تمام درخواستوں کی سماعت آج کریں گے۔ درخواست گزار کینٹ کی رہائشی ڈاکٹر افشاں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے امریکہ کا پاسپورٹ بنوانے کے لئے عاصم ملک کو 2011ءمیں 40 لاکھ روپے دیئے۔ مگر اس نے پاسپورٹ بنوایا نہ رقم واپس کی۔