اچھرہ، آٹھ سالہ بچہ بازیاب نہ ہو سکا، اغواءکاروں نے 50 لاکھ تاوان مانگ لیا

لاہور (نامہ نگار) اچھرہ کے علاقہ سے آٹھ روز قبل اغواءہونے والے 4 سالہ بچے کے لواحقین سے اغواءکاروں نے 50 لاکھ روپے تاوان مانگ لیا بتایا جاتا ہے کہ فاضلیہ کالونی کے رہائشی محنت کش ندیم کا بیٹا 4 سالہ زید عید سے ایک روز قبل گھر کے باہر گلی سے اچانک غائب ہو گیا۔ گزشتہ روز اغواءکاروں نے فون کال کرکے مغوی کے والد سے 50 لاکھ تاوان مانگ لیا ہے۔