اوباش کی محنت کش کی بیٹی سے زیادتی، لڑکی سمیت 2 افراد اغوا

لاہور+ فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سرکل فیروزوالہ کے علاقے میں جواں سال لڑکی اغوا اور محنت کش کی بیٹی کو اوباش نوجوان نے بے آبرو کر ڈالا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں عمران اور قیصر نے ساتھی کی مدد سے منشا کی بیٹی (س) کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ تین نوجوانوں اشفاق وغیرہ نے محنت کش بلال احمد کے گھر میں گھس کر اس کی جواں سال بیٹی (ش) کے ساتھ زیادتی کی۔ سبزہ زار کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے شیخ زید ہسپتال کے ملازم کو اغوا کر لیا۔ محمد عرفان ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔ پولیس نے والد کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی۔