آئی جی ریلوے سید ابن حسین کا پولیس ٹریننگ سکول والٹن اور اکیڈمی کا دورہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین نے ہمراہ ڈی آئی جی ریلوے منیر احمد چشتی ریلوے اکیڈیمی والٹن پولیس ٹریننگ سکول والٹن کا دورہ کیا دورے کے دوران آئی جی ریلوے نے ڈی جی ریلوے اکیڈیمی والٹن انجم پرویز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں ریلوے اکیڈمی والٹن کی سکیورٹی اور ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن کے مختلف امور زیر بحث آئے۔