ڈاکوؤں نے 25 لاکھ روپے سے زائد کا مال لوٹ لیا، 4کاریں، 12موٹرسائیکل چوری

ڈاکوؤں نے 25 لاکھ روپے سے زائد کا مال لوٹ لیا، 4کاریں، 12موٹرسائیکل چوری

لاہور+ فیروز والا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے 25 لاکھ روپے سے زائد کا مال لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے لوئر مال کے سلمان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8 لاکھ روپے جبکہ ٹائون شپ میں عمران اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مزنگ میں آفتاب سے5 لاکھ روپے ، غازی آباد میں ارشدکی دکان سے 4 لاکھ روپے،گلبرگ میں عادل سے 90ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں عمار سے 86ہزار، سول لائن میں آفتاب سے 80 ہزار ، وحدت کالونی میں اعجاز سے 65ہزار،کاہنہ میں جاوید اقبال سے 60ہزار ،شمالی چھائونی مین حسن سے 45ہزار،چوہنگ میں سیف سے 42ہزار،راوی روڈ میں احتشام سے 38ہزار، شاہدرہ میں علی رضا سے 28 ہزار، مانگامنڈی میں نواز سے 20 ہزار،ستوکتلہ میں عثمان کے جنرل سٹور سے 13ہزار روپے جبکہ نواب ٹائون میں ریاض سے 12ہزاراور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے راوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباسے رانا اقبال ، اسلام پورہ سے اسد، کوٹ لکھپت سے مرشد کی کاریں جبکہ اقبال ٹائون سے علی، مصری شاہ سے حمید، ڈیفنس سے اکرم علی، مغلپورہ سے عمر حیات ،سنگھ پورہ منڈی سے محمد عامر ، لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم ،سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے نو ید، ساندہ سے پرویز بٹ اور محمد صدیق ، شاہدرہ ٹائون سے ارشاد علی کی مو ٹر سائیکلیںچوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں فیروز والا میں لاہور روڈ کی آبادی غریب آباد میں بارہ ڈاکوئوں نے ڈاکٹر ناصر محمود کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تقریباً 50 تولے زیورات ، چار لاکھ روپے کی رقم پاکستانی اور غیر ملکی لوٹ کر لے گئے، چوروں نے اصغر کے گھر میں داخل ہو کر تالے کاٹ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ، چار تولے زیورات دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ کالاخطائی روڈ پر ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر بوٹا روڈ پر راہ گیروں کو روک کر لوٹ لیا۔