٭٭مختصر خبریں٭٭

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لڑکی کو اغواء کرنے کے مقدمے میں ملوث زوہیب اور حمیرا کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزمان احاطہ عدالت سے فرار۔ وفاق کی جانب سے چمڑے کی درآمد پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت 11 جون تک ملتوی ۔لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج کی جانب سے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ شہزاد ڈوگر کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ ٭ای او بی سکینڈل میں ملوث ملزم کا نام ایگزٹ لسٹ سے نکالنے کی درخواست، حکومت کو نوٹس جاری ٭ہائیکورٹ: سیلاب کی روک تھام کیلئے اقدامات کی درخواست، قومی و صوبائی ڈسزاسٹر مینجمنٹ کو ایک ماہ میں نمٹانے کی ہدایت ٭پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے چھوٹے دکانداروں کو ہراساں کرنے پر عدالت برہم، ڈی سی او سے جواب طلب ٭پاکستان، زمبابوے کرکٹ سیریز کے دوران بہترین کارکردگی پر ٹریفک اہلکاروں کیلئے نقد انعامات، تعریفی اسناد ٭ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں جاری؟ ٹریفک حادثات کے مزید 556 افراد کو مدد فراہم کی ۔