وارڈنز کی عدم دلچسپی، ٹریفک جام کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا ہے گزشتہ روزشہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا بد ترین جام ہو گیااور لوگ گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہے جبکہ شاہراہ قائداعظم اساتذہ کے احتجاج اور دھرنے کے باعث یہاں سارا دن ٹریفک بلاک رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک گھنٹوں جام رہی جبکہ وارڈنز ٹریفک کو چلانے کی بجائے سڑکوں سے غائب ہو گئے۔جس سے شہر کی تمام اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیںجبکہ مریضوں کولے کر جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی نظر آئیں ۔گزشتہ روز جیل روڈ،کینال روڑ، شاہراہ قائداعظم، شارع فاطمہ جناح،راوی روڈ ،بتی چوک ،لوئر مال ،ریلوے سٹیشن سمیت شہر کی دیگر اہم شاہراہوں میں بد ترین ٹریفک جام رہی اورشہری گھنٹوںجام ٹریفک میں پھنسے رہے اور ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز کو ان کی ناقص کاررکردگی پر کوستے رہے جبکہ شاہراہ قائداعظم اساتذہ کے احتجاج اور دھرنے کے باعث یہاں سارا دن ٹریفک بلاک رہی ہے ۔