میاں چنوں، کندیاں: گھریلو جھگڑوں اور قرض سے پریشان 4 بچوں کی ماں اور ریلوے ملازم نے خودکشی کرلی

میاں چنوں، کندیاں: گھریلو جھگڑوں اور قرض سے پریشان 4 بچوں کی ماں اور ریلوے ملازم نے خودکشی کرلی

کندیاں + میاں چنوں (نامہ نگاران) سود خوروں کے قرض میں جکڑے ریلوے ہسپتال کے ملازم نے قرض سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ محلہ سنبلاں والا نیازی سٹریٹ کے قریب ریلوے ہسپتال کا ملازم محمد اقبال سود خوروں کے لاکھوں روپے کے قرض میں جکڑا ہو ا تھا اور سود خوروں نے قرض کی وصولی کے لئے گزشتہ روز اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیںجس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہر کھا لیا۔ متوفی آٹھ بچوں کا باپ بتایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں میاں چنوں کے نواحی گائوں میں گھریلو جھگڑے پر 4 بچوں کی ماں حاملہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ نواحی گائوں 92/15-L کے ندیم کا بیوی سے پیسوں کے معاملے میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔گزشتہ شام بھی جھگڑا ہوا جس پر شبانہ بی بی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوائی کھا لی۔