محکمہ جیل خانہ جات کے متعدد افسرواہلکاروں کو معطل و ٹرانسفر کرنیکا حکم

لاہور (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے فرائض میں غفلت برتنے، اختیارات سے تجاوز کرنے پر محکمہ کے متعدد افسران و اہلکاروں کو معطل و ٹرانسفر کر دیا جبکہ چنداہلکاروں کی ترقی بھی روک دی آئی جی جیل خانہ جات نے فرائض سے غفلٹ پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان عامر اقبال کو معطل کر کے ریجنل آفس ملتان میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔