فیروز والا اور مانگا منڈی میں گاڑیوں کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق

فیروز والا اور مانگا منڈی میں گاڑیوں کی زد میں آ کر 3 افراد جاں بحق

لاہور (سٹاف رپورٹر) مانگامنڈی کے علاقہ میںتیز رفتارکار کی ٹکر سے 57سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیاٹکر مارنیوالا کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مانگامنڈی کا علاقہ 57سالہ شخص سڑک کنارے پیڈل چل رہا تھا اسی دوران پیھے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے نامعلوم شخص شدید زخمی حالت ہو گیا اور چند منٹ بعد دم توڑ گیا۔ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کر دیا کوٹ عبدالمالک کے قریب ایک فیکٹری کا سیکورٹی گارڈ محمد شفیع سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے اسے روند ڈالا اور جو شدید زخمی ہو گیا ہسپتال میں چل بسا فیکٹری ایریا پولیس نے رپورٹ درج کر لیا جی ٹی روڈ کی آبادی میں تیز رفتاری کار نے راہگیر طارق کو روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہو گیا کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار دو نوجواں زخمی ہو گئے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔