غازی روڈ اور مناواں سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

غازی روڈ اور مناواں سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

لاہور(سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں 2نامعلوم افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجو ادی معلوم ہوا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے غازی روڈ میں 40سالہ اور مناواں کے علاقے میں 38سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت سڑک کناڑے پڑے تھے اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی بعد ازاں ناکامی پر لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں پولیس کے مطابق متوفی افراد دیکھنے میں نشئی معلوم ہوتے ہیں ہو سکتا ہے ان کی موت زیادہ نشئہ کرنے سے ہوئی ہو تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق معلوم ہو سکے گے۔