شیرا کوٹ میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد شدید زخمی

شیرا کوٹ میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد شدید زخمی

لاہور(سٹاف رپورٹر )شیراکوٹ کے علاقے میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی معلوم ہو اہے کہ شیراکوٹ کے علاقے میں ویلڈنگ کی دکان پر موجود اچانک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔