شالیمار: کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے 3 افراد آہوں، سسکیوں میں سپرد خاک

لاہور(سٹاف رپورٹر) شالیمار کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے3افراد کو آہوں اور سسکیوں میںسپرد خاک کر دیا گیا معلوم ہوا ہے کہ شالیمار کے علاقہ شیلر چوک کے رہائشی مستری بشیر کے مکان کی تعمیر جاری تھی گذشتہ روز بشیر ، نصیر اور ان کا بھتیجا اپنا مکان تعمیر کر رہے تھے اسی دوران بارش کے باعث لکڑی کی سیڑھی گیلی ہو گئی اور بجلی کی مین تاروں سے تکڑا گئی اور کرنٹ لگنے سے تینوں بری طرح جھلس گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے ۔