سرگودھا، میانوالی اور ساہیوال کی جیلوں میں قید 3 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

سرگودھا، میانوالی اور ساہیوال کی جیلوں میں قید  3 مجرموں کو پھانسی دیدی  گئی

سرگودھا جیل میں دوہرے قتل کے مجرم محمد خان کو پھانسی دی گئی۔ مجرم محمد خان نے کراچی میں 1998 میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹی کو قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو 1998 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ میانوالی کی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم خضر حیات نے 1998 میں رشتہ کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔ ساہیوال جیل میں بھی قتل کے مجرم سرور کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 1997 میں ایک خاتون کو قتل کیا تھا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔