بدین سیشن کورٹ میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کے 107 ساتھیوں کی آٹھ کیسز میں ضمانت منظور کر لی گئی

بدین سیشن کورٹ میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کے 107 ساتھیوں کی آٹھ کیسز میں ضمانت منظور کر لی گئی

ذوالفقار مرزا اور ان کے 107 ساتھیوں پر بدین ضلع کے مختلف تھانوں پر آٹھ کیس درج تھے،ذوالفقار مرزا اور ان کے 107 ساتھی بدین کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی اور ان کے تمام ساتھیوں کی ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے انہیں بیرون ملک جانے کی بھی اجازت دیدی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ علاج کے لئے ملک سے باہر جا رہے ہیں، واپس آ کر جنگ دوبارہ شروع کریں گے  انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اُن کے لیڈر ہیں، لوگوں کو ان سے بہت امیدیں ہیں،امید ہے، وہ اپنے والد کی طرح روٹی کپڑا اور مکان نہیں لوٹیں گے۔