ایس ڈی او لیسکو داروغہ والا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنیکا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کے ایس ڈی او دراروغہ والا کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کل گرفتارکر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت نے ملزم رانا افتخار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل سردار نعیم ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مناواں پولیس نے سال دو ہزار چودہ میں لیسکو کی درخواست پر ملزم رانا افتخار کے خلاف زرعی زمین پر ٹیوب ویل چلانے کے لئے بجلی چوری کرنے کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کر کے گرفتار کر رکھا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم نے مناواں کے علاقہ میں واقع زرعی زمین تین برس قبل ٹھیکہ پر دے رکھی ہے اور پولیس نے اصل ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے رانا افتخار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہے۔