پولیس ٹریننگ کالج میں ڈی آئی جی مرزا شکیل بلاک کاافتتاح

 لاہور (سٹاف رپورٹر)آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ نے موٹروے پر بیٹ سیال موڑ کا معائنہ کیاانہوں نے موٹروے کے افسران کی رہائشی سہولیات، میس اور کھانے کے معیارکے بارے میں دریافت کیااور جوانوں کے لیے میس،باتھ روم اور سپورٹس کی سہولتیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیںانہوں نے ٹریننگ کالج کا دورہ کیا اورڈی آئی مرزا شکیل احمدمرحوم سے منسوب نئے بلاک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس کالج ڈی آئی جی احسان صادق، ایس ایس پی اطہر وحید اور مرزا شکیل احمد کے والد مرزا ادریس بھی موجود تھے انسپکٹر جنرل نے گرائونڈ میں مختلف تربیتی سکواڈز کا معائنہ کیا اور زیر تربیت افسران سے سوالات کئے۔بعد ازاں خطاب میں کیاہدایت کی کہ انکی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ ہونا چایئے اور انہیں موٹروے پولیس کے امتیازی اوصاف ایمانداری، خوش اخلاقی اور شہریوں کی مدد کے جذبے کو حرز جاں بنا لینا چائیے