ونڈالہ دیال شاہ میں 4گھنٹے سرچ آپریشن 5منشیات فروشوں سمیت 15ملزم گرفتار

فیروز والا( نامہ نگار)سرکل فیروز والا پولیس سی آئی اے سٹاف اور دیگر تھانوں کی بھاری نفری نے تھانہ فیروز والا کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں چار گھنٹے کے سرچ آپریشن کے دوران پانچ منشیات فروش اور دس مشکوک افراد گرفتار کر لئے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس بھاری مقدار میں برآمد کر لی۔ ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ،رانا ممتاز احمد اور ڈی ایس پی سرکل فیروز والا احسان الٰہی کھوکھر نے بھاری نفری کے ہمراہ قبضہ ونڈالہ دیال شاہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ منشیات فروشوں کوحراست میں لے کر چرس برآمد کر لی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔