وزیر اعظم کے روٹ پر تعینات فلائنگ سکواڈ کا ایک اہلکار گرمی سے بے ہوش، دوسرا کار کی ٹکر سے زخمی

لاہور(نامہ نگار)وزیر اعظم کے روٹ پر تعینات فلائنگ سکواڈ اہلکار گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہو گیا جبکہ دوسرے اہلکار کو نا معلوم کار سوار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے روٹ پر تعینات فلائنگ سکواڈ کا اہلکار نجم الحسن جناح چوک میں دوران ڈیوٹی گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہو گیا اور گر پڑا۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ فلائنگ سکواڈ کے اہلکار فیض رسول کو نا معلوم کار سوار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔