نا معلوم نوجوان کو قتل کر کے نعش نواب ٹائون میں پھینک دی گئی


لاہور(نامہ نگار)24سالہ نا معلوم نوجوان کی نعش برآمد ہو گئی ۔شبہ ہے کہ ملزمان نے نوجوان کو اغواء کے بعد گلا دبا کر قتل کیا اور نعش پھینک گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹائون کے علاقہ میں ایکسپو سنٹر کے قریب نا معلوم نوجوان کی نعش پولیس نے قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال مردہ خانہ میں جمع کرا دی، پولیس کے مطابق مقتول کے گلے پر تشدد کے نشانات ہیں۔ لگتا ہے نوجوان کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔