میو ہسپتال 4مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان چل گیا

لاہور (نامہ نگار)میو ہسپتال سمیت چار مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال  میں  کچرے کے ڈھیر پر سگریٹ پھینکنے سے آگ بھڑک اٹھی  اور آئی وارڈ میں خوف و ہراس پھیل گیا مریض پہلی منزل سے گرائونڈ فلور شفٹ کر دیئے گئے۔ آگ پر قابو پانے میں آدھا گھنٹہ لگا۔ فیروز پور روڈ پر کاہنہ کے علاقہ میں میڈیسن سکریپ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے تمام سامان جل گیا ۔ٹائون شپ کے علاقہ برکت چوک کے قریب میڈیکل سٹور میں شارٹ  سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے میڈیسن ، ایئر کنڈیشنز اور دیگر سامان جل گیا جبکہ گجر پورہ کے علاقہ سنگھ پورہ لال مسجد کے قریب گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان جل گیا۔