غالب مارکیٹ: نوجوان موبائل فون سنتے ہوئے ٹرین کے نیچے آ کر ہلاک

لاہور (سٹاف رپورٹر) غالب مارکیٹ کے علاقہ میں 24 سالہ نوجوان موبائل فون سنتے ہوئے ٹرین کے نیچے آ کر ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بہاولپور کا رہائشی عرفان مقامی فلور مل میں ملازم تھا گذشتہ روز غالب مارکیٹ کے علاقہ اکیڈمی روڈ گلی نمبر 4 کے سامنے واقع لائنوں کے اوپر فون سن رہا تھا کہ اچانک ٹریک پر ٹرین آگئی۔ فون سننے میں مصروف عرفان کو ٹرین کی آمد کا پتہ ہی نہیں چلا اور ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔