شیخوپورہ میں 5ایس ایچ اوز سمیت متعدد اہلکاروں کے تبادلے

فیروز والا(نامہ نگار)پانچ ایس ایچ اوز کا تبادلہ جبکہ ایک کو لائن حاضر کر دیا گیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے انسپکٹر حاجی افتخار احمد بھٹی کو تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک انسپکٹر ملک محمد عارف ایس ایچ او نارنگ ، شاہد رفیق کو ایس ایچ او سٹی مرید کے ، انسپکٹر افتخار احمد تھانہ ہائوسنگ کالونی اور انسپکٹر عبدالمجید ورک کو ایس ایچ او تھانہ فاروق آباد تعینات کر دیا جبکہ وہاں کے انسپکٹر وحید الحسن کو لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔علاوہ ازیں 90پولیس کانسٹیبلوں کو شیخوپورہ سے پی سی فاروق آباد جبکہ 45اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کر لیا گیا۔