شیخوپورہ: فیروز والا اور مرید کے میں تھانوں ، ڈی ایس پیز دفاتر کے ٹیلی فون بند

فیروز والا(نامہ نگار)بلوں کی عدم ادائیگی پر سرکل فیروز والا، مرید کے اور شیخوپورہ کے تھانوں اور ڈی ایس پیز کے دفاتر کے ٹیلی فون بند ہو گئے۔ شہریوں کو تھانوں میں اہم واقعات کی اطلاع پر وقت دینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق تھانوں کے محرر اور ڈی پی او اور متعددسرکل آفیسرز دفاتر میں ایک ایک ہزار روپے کے فون کر رہے ہیں، محرر ساران دن لوگوں سے فون پر رابطہ رکھنے کے لئے نذرانہ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔