شاہدرہ: 2گروپوں میں تصادم، نوجوان ہلاک

فیروز والا(نامہ نگار)کالا خطائی روڈ شاہدرہ ٹائون میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک 35سالہ نوجوان محمد عثمان ہلاک ہو گیا ۔جبکہ چھ افراد شہباز ، سلیم، اشفاق، قمر عباس اور ساجد زخمی ہو گئے۔ شہریوں نے تعاقب کر کے تین حملہ آور پکڑ لئے۔ جن کو بعد میں شاہدرہ ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کر دیا۔ دونوں گروپ حاجی کوٹ شاہدرہ ٹائون کے رہنے والے ہیں دکانیں کرتے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کو مخالف پارٹی نے گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ دیگر افراد کو بوتلیں مار مار کر زخمی کر دیا گیا، پولیس شاہدرہ ٹائون مصروف تفتیش ہے۔