جعلی دستاویزات پر یونان اور اٹلی جانیوالے 2افراد گرفتار

لاہور(خبر نگار)لاہور پورٹ ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر بونان اور اٹلی جانیوالے دو افراد کو گرفتار کر لیا، یونان جانیوالے محمد علی کو شک گزرنے پر روکا گیا تو پتہ چلا کہ اصل نام عدنان نعیم ہے اور وہ غیر قانونی راستوں سے سرحدیں عبور کر کے یونان گیا تھا۔ جہاں اس نے یونانی باشندے وسیلی سے محمد علی کا پاسپورٹ 3500یورو میں خریداتھا۔ علاوہ ازیں امارات ایئر لائنز بذریعہ دبئی اٹلی جانیوالے توفیق عباس کو بھی گرفتار کر لیا گیا وہ بھی پاسپورٹ پر تصویر تبدیل کر کے سفر کر رہا تھا۔