جانکی دیوی ہسپتال کی ڈاکٹر کی غیر قانونی بحالی، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں

لاہور(خبر نگار)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے جانکی دیوی ہسپتال میں متروکہ وقف املاک لورڈ کی انتظامیہ کی ’’ مہر بانی‘‘ سے نوکری پر بحال ہو کر تمام مراعات اور فائدے اٹھانے والی لیڈی ڈاکٹر شکیلہ ناز اور بورڈ انتظامیہ کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ ایف آئی اے لاہور کو گزشتہ سال درخواست دی گئی تھی کہ ڈاکٹر سبیکہ ناز اور بورڈ انتظامیہ کے خلاف انکوائری شروع کر دی ایف آئی اے لاہور کو گزشتہ سال درخواست دی گئی تھی کہ ڈاکٹر سبیکہ ناز کو 2006ء میں 89دنوں کے کنٹریکٹ پر ملازمت دی گنی تھی گیارہ ماہ کے بعد 2007میں ڈاکٹر سبیکہ نے استعفیٰ دے دی جو اسی دن منظور کر لیا گیا، بعد ازاں لورڈ انتظامیہ نے فروری 2009ء میں ڈاکٹر سبیکہ کو سابقہ شرائط پر ملازمت پر بحال کر دیا۔ 89دن کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی ڈاکٹر سبیکہ ملازمت کرتی رہیں۔ ڈی ایم ایس نے سیکرٹری بورڈ کو اسی کی تحریری اطلاع دے دی۔ گزشتہ سال ایم ایس جانکی دیوی نیسال نے بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ڈاکٹر سبیکہ غلط طور بر بحال ہوئی اور عرصہ سے کوئی کام کئے بغیر تنخواہ بے رہی ہیں ، جبکہ ڈاکٹر سبیکہ کو غیر حاضری کے دنوں کی تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ بیرون ملک جانے کیلئے رخصت کی اجازت بھی دی گئی۔