جائیداد کے تنازعہ پر کزن کی فائرنگ سے 2بھائی زخمی

لاہور(نامہ نگار)جائیداد کے تنازع پر رشتے داروں کی فائرنگ سے دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کے رہائشی انور نامی کے اپنے کزن رضوان اور کامران وغیرہ کے ساتھ پراپرٹی کا تنازع تھا۔ جس پر اس کے کزن رضوان اور کا مران وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس کی زد میں آکر انوار اور اس کا بھائی ابرار شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔