بد چلنی کے شبہ میں شوہر نے 5بچوں کو ماں کی ٹانگیں کاٹ دیں

لاہو(سٹاف رپورٹر)جنو بی چھا ونی کے علاقہ میں شوہر نے بد چلنی کے شبہ پر ٹانگوں پر کلہاڑیوں کے وار کر کے5 بچوں کی ماں کو معذور کر دیا پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق وہا ڑی کا رہا ئشی غلام رسول اپنی بیوی ناصرہ کے ساتھ سرونٹ کوارٹر میں رہتا تھا اوران کے 5بچے تھے ملزم کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے ساتھ والی کوٹھی کے ملازم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر ملزم نے اپنی بیوی ناصر کو کمرے میں بند کرکے کلہاڑیوں کے وار کرکے ٹانگیں کاٹ دیں جس سے ناصرہ شدید زخمی ہو گیابعد ازاں ملزم خود تھانے پیش ہو گیا جس سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔