گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر 89 دکانداروں کے چالان، لاکھوں روپے جرمانہ

گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر 89 دکانداروں کے چالان، لاکھوں روپے جرمانہ

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوںاورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 818دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے89 دکانداروں کے چالان کیے ، 7,91,000 روپے جرمانہ عائد کیا ،9افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر27افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے18 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔