کسٹمز میں 105 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (خبرنگار) کلکٹر کسٹم لاہور آپریزمنٹ مکرم جاہ نے 35  سپرنٹنڈنٹوں اور 69 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹوں کے تبادلے و تعیناتی کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔ نئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق میاں اجمل (انٹی سمگلنگ)، شہزاد اختر، (سٹیٹ وئر ہائوس) کو تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور ائر پورٹ ائر فریٹ یونٹ میں نعم اللہ خان کو (بینک گارنٹی)، امتیاز حسین خان، علمدار حسین ترمذی، وقار حسین چیمہ اور وقار یوسف (ایکسپورٹ سیکشن) ضیا اشفاق (جیری شیڈ) اشعر اقبال چیمہ (آئی سی جی)، رانا علی نصیر (پی آئی اے شیڈ) مرزا وقار بیگ (ریکوری برانچ) فیاض چودھری (ریفنڈ+ ریبیٹ) محمد اکرم (رائل شیڈ) شاہد حمید، (شاہین شیڈ) شاہد محمود (بیگج) منظور بھٹی، فہیم مسعود، محمد عارف، اعجاز شاہن، شاد اقبال نقوی، پیرزادہ، راحت عزیز، رفیق احمد بھٹی، زاہد ارشاد چیمہ، (ائر پورٹ ٹریفک) میں تعینات کیا گیا ہے۔